امريكہ مسلمان ڈاكٹروں نے رياست اوھايو میں ايك فری كلينك كا افتتاح كيا ہے

IQNA

امريكہ مسلمان ڈاكٹروں نے رياست اوھايو میں ايك فری كلينك كا افتتاح كيا ہے

13:19 - January 17, 2010
خبر کا کوڈ: 1874041
بين الاقوامی گروپ: امريكی رياست اوھايو كے مسلمان ڈاكٹروں كے ايك گروپ نے امريكی ضرورت مند شہريوں كے علاج معالجے كے لئے فری كلينك كا افتتاح كيا ہے۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" نے "Islam online" سائٹ كے حوالے سے نقل كيا ہے كہ چائلڈ سپيشلسٹ اور اس میڈيكل گروپ كے انچارج "مليكا حق" نے ۱۵ جنوری كو اس بارے میں كہا ہے كہ اس كلينك كے افتتاح كا مقصد اقتصادی بحران سے دچار ملك كے موجودہ حالات میں معاشرے كے ضرورت مندوں كی مدد كرنا ہے۔
اس میڈيكل گروپ میں ۲۲ مسلمان اسپيشلسٹ ڈاكٹر اور ۷ نرسیں ہیں جنہوں نے دين اسلام كے حقيقی چہرے كو پيش كرنے اور معاشرے كی خدمت كرنے كے مقصد كے تحت اس فری كلينك كا افتتاح كيا ہے اور انہوں نے اس كا نام "انجمن نور" ركھا ہے۔
اس كلينك میں علاج و معالجے كی سہوليات اور فری میڈيكل مشورے اور تجاويز بھی دی جاتی ہیں۔
524193

نظرات بینندگان
captcha