شيعوں پر كفر كا فتوی لگانے والے الكلبانی كے خلاف يورپ میں مقيم عراقيوں كی شكايت

IQNA

شيعوں پر كفر كا فتوی لگانے والے الكلبانی كے خلاف يورپ میں مقيم عراقيوں كی شكايت

13:19 - January 17, 2010
خبر کا کوڈ: 1874043
بين الاقوامی گروپ: يورپ میں مقيم عراقيوں نے شيعوں پر كفر كا فتوی لگانے اور دينی تفرقہ ايجاد كرنے والے مكہ كے سابقہ امام جماعت "عادل الكلبانی" كے خلاف جرمنی كی عدالت میں شكايت كی ہے۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" نے نيوز چينل "راصد" كے حوالے سے نقل كيا ہے كہ يوپ میں مقيم بعض عراقيون نے ۱۵ جنوری كو جرمنی كی عدالتوں میں الكلبانی كے خلاف شكايت پيش كرتے ہوئے فی الحال جرمنی میں مقيم مكہ كے سابقہ امام جماعت عادل الكلبانی كو گرفتار كرنے كا مطالبہ كيا ہے۔
اسی طرح جرمنی میں عراقی مہاجروں كی انتفاضہ كمیٹی كے انچارج "علی السرای" نے عال الكلبانی كے كفریہ اظہارات كے بارے میں ايك دستاويزی رپورٹ جرمنی كی عدالت كو پيش كی ہے۔
انہوں نے جرمنی كے عدالتی حكام سے مطالبہ كيا ہے كہ وہ الكلبانی كے خلاف قانونی فيصلہ كرنے كے بارے میں جلدی كریں كيونكہ ممكن ہے كہ یہ سعودی وہابی عالم دين جرمنی سے چلا جائے۔
524285

نظرات بینندگان
captcha