ہالی وڈ كی اسلام دشمنی، امريكی سياستدانوں كی بوكھلاہٹ كا نتيجہ ہے

IQNA

ہالی وڈ كی اسلام دشمنی، امريكی سياستدانوں كی بوكھلاہٹ كا نتيجہ ہے

14:07 - January 18, 2010
خبر کا کوڈ: 1874549
فن گروپ: ہالی وڈ نے حالیہ چند دہائيوں میں كئی مرتبہ اسلامی تفكر پر يلغار كی ہے كيونكہ امريكی سياستدان جانتے ہیں كہ دنيا والوں كو سعادت كی راہ پر گامزن كرنے والا دين فقط اسلام ہے۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی 'ايكنا" كی رپورٹ كے مطابق مغربی دنيا نے آخری سو سالوں میں اپنے سينما گھروں سے جنگی اسلحہ كے طور پر استفادہ كيا ہے حتی كہ اپنی اندرونی سياست كے فروغ كے لئے بھی اس وسيلے كو اختيار كيا ہے۔
مثال كے طور پر ويت نام جيسے ملك كی طرف اشارہ كيا جا سكتا ہے كہ جو امريكی فوجيوں كے كنٹرول میں تو نہ آ سكا ليكن ہالی وڈ كی وجہ سے اس كی ثقافت متاثر ہو گئی ہے۔
ہم ان آخری چند دہائيوں میں ديكھ رہے ہیں كہ مغربی سينما نے بہت مقامات پر اسلامی تفكر اور ثقافت پر حملہ كيا ہوا ہے اور السيد، جن گير، جھوٹوں كا مجموعہ نامی فلموں كو تيار كر كے اسلامی ثقافت كو نقصان پہنچانے كی كوشش میں ہیں۔
ان حملوں كے اسباب كے بارے میں كہا جا سكتا ہے كہ مغربی سياستدان بخوبی اس مطلب كو سمجھ چكے ہیں كہ اسلامی بلندہ تفكر ان كی قدرت كی بنيادوں كو ہلا سكتا ہے اور یہ بات اس وقت ان كے لئے زيادہ واضح اور مسلم ہو گی كہ جب ايران میں اسلامی انقلاب كاميابی سے ہمكنار ہوا۔
جب اسلامی ممالك میں اسلامی تفكر كی ترويج ہوئی تو مغرب نے مختلف بہانوں سے اسلامی ايران كا مقابلہ كرنے كی ٹھان لی۔
جن میں سے آٹھ سالہ جنگ، ناكام اقتصادی بائيكاٹ جيسے اقدامات كی طرف اشارہ كيا جا سكتا ہے۔
اس دور میں ہالی وڈ نے بھی مغرب كی ہاں میں ہاں ملاتے ہوئے اسلام كے خلاف جنگ كو اپنا وطيرہ بنا ليا اور ہر ممكنہ طريقے سے اپنے مخاطبين كو یہ قبول كروانے كی كوشش كی كہ اسلام ان كی سعادت كا ضامن نہیں ہے اور اس نے اپنے اس ہدف كو پورا كرنے كے لئے كسی قسم كے جھوٹ سے دريغ نہیں كيا۔
524761

نظرات بینندگان
captcha