بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی 'ايكنا" شعبہ لبنان كی رپورٹ كے مطابق اس پروگرام میں قرآنی كريم كے سائنسی اعجاز كی عالمی كمیٹی كے سيكرٹری جنرل ڈاكٹر "عبداللہ المصلح" اور ان كے مشير شيخ "عبدالالہ الحيثی" نے شركت كی ہے۔
لبنان كی انجمن تربيت اسلامی كی اداری كونسل كے سربراہ "غسان حبلص" نے اس پروگرام میں خطاب كرتے ہوئے اسلام ناب كے معارف كی بنا پر اسلامی ثقافت كی ترويج اور دينی آداب اور اخلاق كے فروغ كی ضرورت پر زور ديتے ہوئے كہا ہے كہ انجمن تربيت اسلامی لبنان كا اصلی مقصد مومن، متدين اور اخلاق سے آراستہ نسل كی تربيت كرنا ہے۔
524934