بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" نے Islamdag كے حوالے سے نقل كيا ہے كہ مصر كے وزير اوقاف ومذہبی امور كی اعلی كونسل كے سربراہ "محمود حمدی زقزوق" نے اس مطلب كی وضاحت كرتے ہوئے كہا ہے كہ اس چار روزہ سيمينار میں عربی، اسلامی، يورپی اور ۷۰ ممالك كے نمائندے شركت كریں گے۔
انہوں نے مزيد كہا كہ اس سيمينار كے انعقاد كا مقصد ہيومن رائٹس كے مقابلے میں اسلامی قوانين اور اسلام كے موقف كی وضاحت، اسلامی اور غير اسلامی ممالك میں اس كی موقف كی وضاحت كرنا ہے۔
مصر كے وزير اوقاف نے كہا كہ اس وقت مغرب میں غلط سوچ پيدا ہو گئی ہے كہ اسلام ہيومن رائٹس كے قوانين كے مخالف ہے۔
ہم نے فيصلہ كيا ہے كہ اس سيمينار كے انعقاد كے ذريعے دنيا والوں كو بتائیں كہ اسلام انسانوں كی زندگی كے حقوق، تفكر كی آزادی كا پاسباں ہے اور خاندان كو انسانی معاشرے كی بنياد قرار ديتا ہے كہ جس كی حفاظت كرنا ضروری ہے۔
525328