قطر كے "شيخ غانم" نامی قومی قرآنی مقابلوں كے فائنل راؤنڈ كے نتائج كا اعلان

IQNA

12:19 - January 19, 2010
خبر کا کوڈ: 1875024

قطر كے "شيخ غانم" نامی قومی قرآنی مقابلوں كے فائنل راؤنڈ كے نتائج كا اعلان

بين الاقوامی گروپ: قطر كے "شيخ غانم بن علی آل ثانی" نامی چوتھے قومی قرآنی مقابلوں كے فائنل راؤنڈ میں نماياں پوزيشن حاصل كرنے والے افراد كا اعلان ہو گيا ہے۔

بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" نے قطری روزنامہ "العرب" كے حوالے سے نقل كيا ہے كہ ان مقابلوں كو منعقد كرنے والے كمیٹی كے سربراہ "خالد بن محمد بن غانم آل ثانی" نے اس بارے میں كہا ہے كہ ان مقابلوں میں منتخب افراد كا اعلان ہو گيا ہے اور ۲۲ جنوری كو ايك پروگرام كے دوران ان افراد كو انعامات سے نوازا جائے گا۔
انہوں نے مزيد كہا كہ ان مقابلوں كو منعقد كرنے والی كمیٹی نے نماياں پوزيشن حاصل كرنے والے افراد كو ۲۰ لاكھ قطری ريال دينے كا فيصلہ كيا ہے اور مرد حضرات كی قدردانی كا پروگرام دوحہ شہر كے "رمادا" ہوٹل میں خواتين كی قدردانی كا پروگرام قرآنی سنٹر "موزۃ بنت محمد" میں منعقد ہو گا۔
قطر كی وزارت ومذہبی امور كے شعبہ حفظ قرآن اور ارشاد دينی كے سربراہ "يوسف السليطی" نے اس بارے میں كہا ہے كہ ان مقابلوں كے انعقاد كا مقصد حفظ قرآن كريم كے سنٹرز كی حمايت اور اس سنٹر كے طلباء كے درميان مقابلے كے جذبے كو ايجاد كرنا ہے۔
525223
نظرات بینندگان
captcha