بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" شعبہ لبنان كی رپورٹ كے مطابق اس كورس میں شركت كے لئے لبنانی شہريوں كی نام نويسی كا آغاز ۲۰ نومبر كو ہو چكا ہے جو ۱۱ فروری تك جاری ہے۔
اس كورس میں تمام لوگ شركت كر سكتے ہیں اور دونوں تعليمی كورس "قرائت و تجويد اور مفاہيم" میں نام لكھوايا جا سكتا ہے۔
لبنان كے اس اوپن كورسز كے انعقاد كا مقصد معاشرے میں قرآنی ثقافت كی ترويج، شوق ركھنے والے افراد كو قرآن كريم كی تعليم اور جو لوگ ريگولر قرآن كريم كی تعليم حاصل كرنے كی قدرت نہیں ركھتے انہیں اوپن تعليم كے ذريعے تعليم دينا ہے۔
موصولہ رپورٹ كے مطابق اس اوپن كورسز كے اختتام پر امتحان بھی ليا جائے گا اور امتحان میں كامياب ہونے والے افراد كو سرٹيفكیٹ اور انعامات سے نوازا جائے گا۔
525411