بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" نے قطری روزنامہ "الشرق" كے حوالے سے نقل كيا ہے كہ سیٹلائٹ چينل "الفجر" كی كوششوں سے منعقد ہونے والے ان مقابلوں میں شيخ الازہر "محمد سيد طنطاوی" اور مصر كے وزير اوقاف ومذہبی امور "محمود حمدی زقزوق" شركت كر رہے ہیں۔
سیٹلائٹ چينل "الفجر" كے پروپيگنڈہ مشير "محمد الابنودی" نے اس سلسلے میں كہا ہے كہ ان مقابلوں كا ابتدائی مرحلہ ۶ مہينے پہلے مصر، قطر، ليبيا، يمن، صومالیہ اور برطانیہ میں منعقد ہوا تھا كہ جن كے اختتام پر مصر كے ۱۰، قطر كے ۵، يمن كے ۳ اور ليبيا، صومالیہ اور برطانیہ كے ايك ايك افراد نے فائنل راؤنڈ میں كواليفائی كيا تھا۔
انہوں نے مزيد كہا كہ ان مقابلوں میں حصہ لينے والے ممالك كے منصفين بہترين قراء كا انتخاب كریں گے۔
526484