سوئٹزرلينڈ كے مسلمان اقليت كے قائدين كی اسلامی مركزی كونسل كی تاسيس پر ناراضگی كا اظہار

IQNA

12:36 - January 21, 2010
خبر کا کوڈ: 1875970

سوئٹزرلينڈ كے مسلمان اقليت كے قائدين كی اسلامی مركزی كونسل كی تاسيس پر ناراضگی كا اظہار

بين الاقوامی گروپ: سوئٹزرلينڈ كے مسلمان اقليت كے قائدين نے اس ملك میں اسلامی مركزی كونسل كی تاسيس پر ناراضگی كا اظہار كرتے ہوئے اس پر نكتہ چينی كی ہے اور اس كونسل كی تاسيس كو سوئٹزرلينڈ كے مسلمانوں كے درميان تفرقہ اور اختلافات ايجاد كرنے كا سبب قرار ديا ہے۔

بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" نے "اسلام آن لائن" سائٹ كے حوالے سے نقل كيا ہے كہ سوئٹزرلينڈ كی اسلامی آرگنائزيشنز كی يونين كے سربراہ "ہشام ابوميرز" نے ذرائع ابلاغ سے گفتگو كے دوران اس جديد اسلامی كونسل كی تاسيس پر ناراضگی كا اظہار كرتے ہوئے كہا ہے كہ اس وقت سوئٹزرلينڈ میں مسلمانوں كو وحدت اور اتحاد كی زيادہ ضرورت ہے اور جديد اسلامی آرگنائزيشنز كی تاسيس مسلمانوں كے درميان تفرقہ ايجاد كرنے كا موجب بنے گی۔
سوئٹزرلينڈ كی مسلمان انجمن كے سربراہ "عادل الماجری" نے اس بارے میں كہا ہے كہ ہر انسان كو انجمن يا انسٹیٹيوٹ بنانے كا حق حاصل ہے تاكہ وہ معاشرے كی خدمت كر سكے ليكن یہ بات منطقی نہیں ہے كہ پہلے سے سرگرم عمل انجمنوں اور انسٹیٹيوٹز كی سرگرميوں سے چشم پوشی كر كے ايك جديد انجمن يا انسٹیٹيوٹ كی تاسيس كی جائے۔
526571
نظرات بینندگان
captcha