بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" شعبہ جنوب مشرقی ايشيا نے قطر كے روزنامہ "الشرق" كے حوالے سے نقل كيا ہے كہ oic كے ركن ممالك كے نمائندوں كی شركت سے منعقد ہونے والے اس سيمينار كا مقصد اسلامی ممالك كے دنيا كے ديگر ممالك كے ساتھ مشتركہ اقتصادی تعاون كے بارے میں مناسب مواقع كو كشف كرنا اور ايك دوسرے سے تبادلہ خيال كرنا ہے۔
عالمی معيشت كے چھٹے عالمی سيمينار كے سيكرٹری جنرل دوحہ میں اپنے سفر كے دوران اس سيمينار كے انعقاد كے بارے میں تفصيلی صورتحال كا جائزہ لیں گے۔
اس سيمينار میں اسلامی معيشت كی رونق، oic كے ركن ممالك كے درميان اقتصادی سرگرميوں میں oic كا كردار اور عالمی اقتصادی چيلنجز میں اسلامی ممالك كے سربراہوں كا كردار جيسے موضوعات پر بحث و گفتگو كی جائے گی۔
527407