"آفريقی ثقافت و ادب میں عربی رسم الخط كا ورثہ" كے موضوع پر نشست كا اہتمام

IQNA

"آفريقی ثقافت و ادب میں عربی رسم الخط كا ورثہ" كے موضوع پر نشست كا اہتمام

12:29 - January 23, 2010
خبر کا کوڈ: 1876538
بين الاقوامی گروپ: آيسسكو كی كوششوں اور دعوت اسلامی آرگنائزيشن (AMAI) اور جيبوتی كے تعليم و علوم وثقافت نامی قومی كميشن كے تعاون سے ۲۴ سے ۲۷ جنوری تك جيبوتی میں "مشرقی آفريقہ كے ممالك كی ثقافت اور ادب میں عربی رسم الخط كا ورثہ" كے موضوع پر ايك نشست منعقد ہو رہی ہے۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" نے ISESCO كے حوالے سے نقل كيا ہے كہ كينيا، ايتھوپيا، سوڈان، بوگنڈا، صومالیہ اور جيبوتی كے ۱۵ ماہرين اس علاقائی نشست میں شركت كرتے ہوئے شمالی مشرقی آفريقہ كے مسلمان لوگوں كے درميان ثقافتی اور سماجی تعلقات كے فروغ میں عربی رسم الخط كی اہميت كا جائزہ لیں گے۔
اس سيمينار میں تعليم قرآن كريم دينی اصول اور عربی زبان میں عربی رسم الخط كا كردار اور زبان كے سيكھنے كے ذريعے مشرقی آفريقی ممالك میں ٹيكنيكل ترقی جيسے موضوعات پر بحث وگفتگو كی جائے گی۔
527383
نظرات بینندگان
captcha