امارات كے شہر شارجہ میں بچوں كے لئے قرآن وحديث كے مقابلوں كا انعقاد

IQNA

امارات كے شہر شارجہ میں بچوں كے لئے قرآن وحديث كے مقابلوں كا انعقاد

12:56 - January 23, 2010
خبر کا کوڈ: 1876574
بين الاقوامی گروپ: شارجہ كے بچوں اور بچيوں كے ادارے كی كوششوں سے بچوں كے لئے قرآن وحديث كے مقابلے منعقد ہو رہے ہیں۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" نےامارات كی سركاری خبررساں ايجنسی "وام" كے حوالے سے نقل كيا ہے كہ شارجہ كے بچوں اور بچيوں كے ادارے نے خبر دی ہے كہ شارجہ كی خاندانی امور كی اعلی كونسل كے سربراہ "جواہر بنت محمد بنت سلطان القاسمی" كی صدارت میں منعقد ہونے والے ان مقابلوں كا مقصد قرآن كريم اور سنت نبوی(ص) سے بچوں اور خاندان كے افراد كے ارتباط كو مستحكم كرنا ہے۔
اس كے علاوہ ان مقابلوں كے انعقاد كا مقصد بچوں كے درميان اسلامی اقدار اور بنيادوں كا استحكام، حفظ قرآن كريم كے لئے بچوں كے درميان مقابلے كے جذبے كو ابھارنا اور بچوں كو احاديث كی تشريح سےآگاہ كرنا ہے۔
527549
نظرات بینندگان
captcha