كابل كے امام رضا علیہ السلام دارالقرآن میں معلم قرآن كريم كے كورس كا انعقاد

IQNA

كابل كے امام رضا علیہ السلام دارالقرآن میں معلم قرآن كريم كے كورس كا انعقاد

13:20 - January 24, 2010
خبر کا کوڈ: 1877158
قرآنی سرگرمياں گروپ: كابل كے امام رضاعلیہ السلام دارالقرآن میں معلم قرآن كريم اور تعليم بالغان كی كلاسوں كے معلم كے تربيتی كورس كا انعقاد۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" كی رپورٹ كے مطابق امام ہادی علیہ السلام انسٹیٹيوٹ كی زير نگرانی كابل كے امام رضا(ع) دارالقرآن كا ۲۰۰۸ء كو امام علی علیہ السلام كی ولادت كے دن افتتاح ہوا تھا۔
اس پروگرام میں امام ہادی علیہ السلام انسٹیٹيوٹ كے اراكين، آيت اللہ شيرازی كے دفتر كے اراكين اور كابل شہر كے علماء اور متدين لوگوں نے شركت كی تھی اور افغانستان كے امور شہداء كے وزير كے مشير حجۃ الاسلام "ھادی" اور افغانستان كی حكومت میں مشير حجۃ الاسلام "مہدوی" نےافغانستان كے لوگوں كے درميان قرآنی ثقافت كی ترويج كی اہميت كی طرف اشارہ كرتے ہوئے كہا كہ افغانستان میں طالبان كی حكومت كے بعد ديگر اديان كےلیے ايك آزاد ماحول ايجاد ہوا ہے لہذا ايسے وقت میں لوگوں كے درميان قرآن كی ترويج كی اہميت دوگنی ہوجاتی ہے۔
اس دارالقرآن كو بھی امام ہادی(ع) انسٹیٹيوٹ نے ہی تاسيس كيا ہے۔
526943

نظرات بینندگان
captcha