بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" كی رپورٹ كے مطابق اس نمائش میں ركھی جانے والی تصويروں اور پوسٹروں كے نيچے تاملی، سينھالی اور انگريزی زبانوں میں معلومات فراہم كی گئی ہیں۔
اس كے علاوہ اسلامی انقلاب كی كاميابی كی سالگرہ كی مناسبت سے ايرانی كلچرل سنٹر نے مختلف پروگرام منعقد كرنے كا فيصلہ كيا ہے جن میں "كندی" شہر میں ايران كی ثقافت وآرٹ كی نمائش، تاملی، سينھالی اور انگريزی زبانوں میں انقلاب كے كارناموں كے متعلق بروشر اور سری لنكا كے اخبارات میں اسلامی انقلاب كے موضوعات پر مقالوں كی اشاعت وغيرہ كے پروگرام شامل ہیں۔
528559