انڈونيشيا میں مسلمان جوانوں كے بين الاقوامی سيمينار كا انعقاد

IQNA

انڈونيشيا میں مسلمان جوانوں كے بين الاقوامی سيمينار كا انعقاد

12:29 - January 25, 2010
خبر کا کوڈ: 1877670
بين الاقوامی گروپ: جكارتہ میں انڈونيشيا كی انسانی امداد كمیٹی (kki) كےدفتر میں عالم اسلام كی غير حكومتی انجمنوں كی يونين (IDSB) كی كوششوں سے ۷ جنوری كو مسلمان جوانوں كے تيسرے بين الاقوامی سيمينار كا آغاز ہوا تھا جو ۲۳ جنوری كو اپنے اختتام كو پہنچا ہے۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" نے timeturk كے حوالے سے نقل كيا ہے كہ اس سيمينار میں سوریہ، ملائيشيا، كوسوو، عراق، بوسنيا، سعودی عرب، تركی، اردن، مصر، يمن، متحدہ عرب امارات، قطر، سوڈان، عمان، پاكستان، انڈونيشيا، تھائی لينڈ، كويت، فلپائن، برونائی، آسٹريليا اور يونين كے ركن ممالك كے تقريباً سو جوانوں نے شركت كرتے ہوئے عالم اسلام كے اتحاد اور دنيا میں سياسی وسماجی تحولات كے بارے میں گفتگوكی ہے۔
اس كے علاوہ اس سيمينار میں مسلمان نشين ممالك كے سياسی وسماجی تحولات میں مسلمان جوانوں كا كردار، اسلامی تعليمات كے اصولوں كی تعليم كی روش اور اسلامی ممالك كی موجودہ مشكلات كا جائزہ ليا گيا ہے۔
528282

نظرات بینندگان
captcha