فرانس میں "نماز اور اس كی اہميت" كے موضوع پر سيمينار كا انعقاد

IQNA

فرانس میں "نماز اور اس كی اہميت" كے موضوع پر سيمينار كا انعقاد

12:23 - January 26, 2010
خبر کا کوڈ: 1878229
بين الاقوامی گروپ: فرانس میں مقيم تركوں كی قومی انجمن گوروش كی كوششوں سے اس ملك كے دارالحكومت پيرس میں ۲۴ جنوری كو "نماز اور اس كی اہميت" كے موضوع پر ايك سيمينار منعقد ہوا ہے۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" نے risalehaber كے حوالے سے نقل كيا ہے كہ پيرس میں مقيم مسلمانوں كی شركت اور تركی كی انجمن دوستان نماز كے تعاون سے منعقد ہونے والے اس سيمينار سے تركی كے علماء "صباح الدين اوچار" اور "جميل توك پئنار" نے نماز اور اس كی فضيلتوں كے بارے میں تقريریں كی ہیں۔
اس قسم كے پروگراموں كے انعقاد كا مقصد گزشتہ صديوں میں تركی اسلامی ثقافت اور تاريخ وتمدن كا تعارف كروانا ہے لہذا اس سلسلے میں دينی اور غير دينی سيمينار ، مذہبی موسيقی كا اجراء اور ترك دانشوروں اور مولفين كی تقارير جيسے پروگرام منعقد ہوئے ہیں۔
528985

نظرات بینندگان
captcha