سری ليون میں اسلامی انقلاب ايران كی نماياں كارناموں كی نمائش

IQNA

12:27 - January 26, 2010
خبر کا کوڈ: 1878241

سری ليون میں اسلامی انقلاب ايران كی نماياں كارناموں كی نمائش

فن وثقافت گروپ: سری ليون كے دارالحكومت فری ٹاون میں ايرانی كلچرل سنٹر كے نمائش ہال میں دھہ فجر كے دوران كتاب "پوسٹر، تصوير اور ہينڈی كرافٹس كی صورت میں اسلامی انقلاب ايران كے نماياں كارناموں كی نمائش لگائی جا رہی ہے۔

بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" كی رپورٹ كے مطابق فری ٹاؤن شہر میں حضرت امام خمينی(رح) امداد كمیٹی كے ماہرين آرٹ اور ايرانی كلچرل سنٹر كے تعاون سے یہ نمائش لگائی جا رہی ہے۔
سری ليون میں ايرانی كلچرل سنٹر اسلامی انقلاب كی سالگرہ كی مناسبت سے مندرجہ ذيل پروگرام منعقد كر رہا ہے۔
اسلامی انقلاب ايران كے تربيتی پہلوؤں اور اسلامی انقلاب كے تسلسل میں حضرت امام خمينی(رح) اور حضرت آيت اللہ العظمی خامنہ ای "دام ظلہ" كی قيادت كی اہميت، سری ليون كی مطبوعات میں "ايران ايك نظر میں" كے عنوان سے خصوصی صفحات كی اشاعت، اس ملك كے ٹی وی سے اسلامی جمہوریہ ايران كے كارناموں كے موضوع پر دستاويزی فلم كی ريليز، سری ليون كی لائبريريوں كو كتابوں كا تحفہ، فروری كے دوسرے عشرے میں سری ليون اور ايران كے سياحتی مقامات كی تصويروں كی نمائش اور ان كے علاوہ كئی ديگر پروگرام۔
528878
نظرات بینندگان
captcha