بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" نے islam and orientalreligions" كے حوالے سے نقل كيا ہے كہ اس بات كے پيش نظر كہ چين، ويت نام، سری لنكا اور بض مشرق ايشيا كے ممالك میں بہت زيادہ مسلمان آباد ہیں لہذا اسلام اور بدھ مت اور ہندو جيسے اديان كے پيروكاروں كے درميان گفتگو كی اہميت دوگنی ہو جاتی ہے۔
اس سے قبل دنيا كے مختلف ممالك میں اسلام اور توحيدی اديان كے مابين گفتگو كا سلسلہ شروع وہ چكا ہے جس كی وجہ سے آئندہ بھی مذاكرات كے دروازے كھل گئے ہیں اسی بنا پر ہندوستان كی مسلم آرگنائزيشن نے بھی اسلام اور مشرقی دينی مكاتب كے درميان گفتگو كے دروازے كو كھولنے كا فيصلہ كيا ہے۔
ہندوستان كے صدر كے مشير" محمد حامد انصاری" كی صدارت میں منعقد ہونے والے اس بين الاقوامی سيمينار میں گفتگو اور احترام متقابل كے اصول، مختلف اديان كے درميان مشتركہ نكات سے آگاہی كی ضرورت، اسلام اور مشرقی اديان كے مابين مشتركہ اقدار اور ہندوستانی معاشرے میں دينی تعاون كے فروغ كے لئے راستوں كی تلاش پر بحث وگفتگو كی جائے گی۔
529931