پاكستان میں "اسلامی تمدن، صلاحيتیں اور مشكلات" كے موضوع پر سيمينار

IQNA

پاكستان میں "اسلامی تمدن، صلاحيتیں اور مشكلات" كے موضوع پر سيمينار

12:47 - January 28, 2010
خبر کا کوڈ: 1879160
بين الاقوامی گروپ: لاہور كی مينجمنٹ اور ٹيكنيكل يونيورسٹی كے "اسلامی تمدن وتفكر سنٹر" كی كوششوں سے پاكستان كے شہر لاہور میں ۱۰ اور ۱۱ نومبر كو "اسلامی تمدن، صلاحيتیں اور مشكلات" كے موضوع پر ايك سيمينار منعقد ہو گا۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی"ايكنا" نے ssh.umt.edu.pk كے حوالے سے نقل كيا ہے كہ اس سيمينار كے انعقاد كا مقصد اسلامی تمدن كے بارے میں مطالعہ تحقيق كے نظری اور عملی طريقوں كا جائزہ اور موجودہ دور میں اسلامی تمدن كو درپيش چيلنجز ومشكلات اور صلاحيتوں كے بارے میں بعض معلومات كو دوبارہ منظم كرنا ہے۔
لاہور يونيورسٹی نے اس موضوع كا شوق ركھنے والے افراد كو مندرجہ ذيل موضوعات پر مقالے لكھ كر ارسال كی دعوت دی ہے۔
"اسلامی تمدن كی بنياد اور اس كی توسيع"، "اسلامی تمدن كی خصوصيات اور دنيا كے دوسرے تمدنوں پر اس كی تاثير"، "اسلامی تمدن میں مشتركہ اور مختلف نكات"، "دينی، سماجی اور سياسی تفكرات میں اسلامی تمدن كا كردار"، "اسلامی تمدن كا مستقبل، نئے افق" اور "اسلامی تمدن كی ديگر انسانی تمدنوں سے گفتگو"
ياد رہے كہ یہ مقالے عربی اور انگريزی زبان میں ہونے چائیں اور مقالوں كا خلاصہ ۱۵۰ سے ۳۰۰ كلمات پر مشتمل ہونا چاہیے اور مقالوں كو ۱۰ اپريل تك لاہور يونيورسٹی میں پہنچنا چاہیے۔
530062

نظرات بینندگان
captcha