پاكستان میں كتاب "رسول اكرم(ص) كے اسماء كا فلسفہ" كی اشاعت
بين الاقوامی گروپ: لاہور كی مينجمنٹ اور ٹيكنيكل يونيورسٹی (SSH) كے سماجی اور ہيومينیٹز سنٹر كے مشير "محمد طاہر مصطفی" كی كتاب "رسول اكرم(ص) كے اسماء كا فلسفہ" زيور طبع سے آراستہ ہو كر منظر عام پر آ گئی ہے۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" نے ssh.umt.edu.pk كے حوالے سے نقل كيا ہے كہ اردو زبان كی یہ كتاب ۷۸۱ صفحات پر مشتمل ہے اسے لاہور كے "الفيصل"پبليكيشنز نے شائع كيا ہے اور مولف نے اس كتاب میں حضرت محمد(ص) كے اسمائے مبارك كے فلسفہ كی وضاحت كی ہے۔
اس كتاب میں قرآن كريم سے نكالے گئے رسول اكرم(ص) كے ۲۲۳ اور حديث سے ۵۳ اسمائے مباركہ كی تفسير، تاريخ اسلام اور ان كے فلسفہ كے بارے میں بحث كی گئی ہے۔
530078