"اسلام اور مشرقی اديان كی گفتگو" نامی بين الاقوامی سيمينار كے موضوعات كی وضاحت

IQNA

"اسلام اور مشرقی اديان كی گفتگو" نامی بين الاقوامی سيمينار كے موضوعات كی وضاحت

13:15 - January 31, 2010
خبر کا کوڈ: 1880428
بين الاقوامی گروپ: ہندوستان كے دارالحكومت "نی دہلی" میں ۲۰ اور ۲۱ فروری كو اسلام اور مشرقی اديان كے درميان گفتگو كے موضوع پر منعقد ہونے والے بين الاقوامی سيمينار میں پيش ہونے والے موضوعات كی وضاحت ۳۰ جنوری كو قطر كے دارالحكومت دوحہ میں ہوئی ہے۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" نے قطری روزنامہ "الشرق" كے حوالے سے نقل كيا ہے كہ ہندوستان كے مسلمانوں كی آرگنائزيشن كی كوششوں اور مسلمان علما كی يونين (IUMS) سے وابستہ مسلمان اقليتوں كی كمیٹی كے تعاون سے نئی دہلی میں یہ بين الاقوامی سيمينار منعقد ہو رہا ہے۔
مسلمان علماء كی عالمی يونين كے سربراہ "يوسف قرضاوی" اور مسلمان اقليتوں كی كمیٹی كے سربراہ "علی محی الدين قرہ داغی" كی شركت سے منعقد ہونے والی پريس كانفرنس میں اس سيمينار كے انعقاد كا مقصد اس كے شركاء اور اس میں پيش كیے جانے والے مقالوں كی وضاحت كی گئی ہے۔
531501

نظرات بینندگان
captcha