نائيجيريا میں بچوں اور خواتين كے لئے تعليم قرآن كريم كے موضوع پر ٹی وی پروگراموں كی پروڈكشن كے لئے ايران كی اظہار آمادگی

IQNA

نائيجيريا میں بچوں اور خواتين كے لئے تعليم قرآن كريم كے موضوع پر ٹی وی پروگراموں كی پروڈكشن كے لئے ايران كی اظہار آمادگی

13:31 - February 01, 2010
خبر کا کوڈ: 1881053
قرآنی سرگرمياں گروپ: نائيجيريا میں ايرانی كلچرل سنٹر كے ڈائريكٹر نے اس ملك كے "NTA" ٹی وی چينل سے ملاقات كرتے ہوئے اس ملك كے بچوں اور خواتين كے لئے تعليم قرآن كريم كے موضوع پر ٹی وی پروگراموں كی پروڈكشن كے لئے آمادگی كا اظہار كيا ہے۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" كی رپورٹ كے مطابق نائيجيريا میں ايرانی كلچرل سنٹر كے ڈائريكٹر "عظيمی نصر آباد" نے اس ملك كے "NTA" ٹی وی چينل كے بچوں اور خواتين كے پروگرام كی مشير "آمنہ محمد عبدالرحيم" سے ملاقات كے دوران كہا ہے كہ ايرانی كلچرل سنٹر كی ايك بنيادی پاليسی نائيجيريا كے قومی اور معروف میڈيا سے موثر ارتباط قائم كرنا ہے اور ٹی وی چينل "NTA" اس پاليسی كے سرفہرست ہے۔
انہوں نے مزيد كہا كہ جوان نسل كی صحيح تربيت بہت زيادہ اہميت كی حامل ہے۔ اسلام اور ديگر اديان نے بھی اس پر خصوصی توجہ دی ہے لہذا بچوں اور خواتين كے لئے مفيد اور تربيتی پروگراموں كی پروڈكشن انتہائی ضروری ہے اور اس كے لئے ماہر افراد كی ضرورت ہے۔
532386

نظرات بینندگان
captcha