اسلامی ممالك كی چند زبانوں پر مشتمل سائٹ كے افتتاح كا مطالبہ

IQNA

اسلامی ممالك كی چند زبانوں پر مشتمل سائٹ كے افتتاح كا مطالبہ

13:31 - February 01, 2010
خبر کا کوڈ: 1881056
فن وثقافت گروپ: استنبول میں عالم اسلام كے تحقيقاتی انسٹیٹيوٹز كے بين الاقوامی سيمينار كے شركاء نے اس سيمينار اختتام اپنے ايك بيانیے میں oic كے ركن ممالك كی چند زبانوں پر مشتمل سائٹ كے افتتاح كا مطالبہ كيا ہے۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" شعبہ تركی نے الجزيرہ كی سائٹ كے حوالے سے نقل كيا ہے كيا ہے كہ تركی كے اسٹریٹجك تحقيقاتی سنٹر كی كوششوں اور "تمدن صلح تعاون" كے عنوان سے اسلامی ممالك كی تحقيقاتی آرگنائزيشنز اور سنٹرز كا بين الاقوامی سيمينار منعقد ہوا ہے جو ۲۹ جنوری كو اختتام پذير ہوگيا ہے۔
دنيا كے ۴۰ اسلامی اور عربی ممالك كے نمائندوں كی شركت سے منعقد ہونے والے اس سيمينار میں مسلمانوں كو در پيش مشكلات كے حل كے لیے عالم اسلام كے تحقيقاتی انسٹیٹيوٹز كے كردار كو مستحكم كرنے كی ضرورت پر زور ديا گيا ہے۔
532424

نظرات بینندگان
captcha