انٹرنیٹ سائٹ "اسلام ويب" پر حديث كے سب سے بڑے انسائيكلوپیڈيا كا افتتاح

IQNA

انٹرنیٹ سائٹ "اسلام ويب" پر حديث كے سب سے بڑے انسائيكلوپیڈيا كا افتتاح

12:55 - February 02, 2010
خبر کا کوڈ: 1881521
بين الاقوامی گروپ: قطر كی سائٹ "اسلام ويب" پر يكم فروری كو "جوامع الكلم" كے نام سے حديث شريف وسيرت نبوی(ص) كے سب سے عظيم انسائيكلوپیڈيا كا افتتاح ہوا ہے۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" نے "الاسلام اليوم" سائٹ كے حوالے سے نقل كيا ہے كہ قطر كے وزير اوقاف ومذہبی امور "احمد بن عبداللہ المری" كی شركت سے افتتاح ہونے والے اس انسائيكلوپیڈيا میں ۱۴۰۰ حديثی ماخذ ہیں جن میں سے ۵۴۳ مأخذ ابھی تك چھپے نہیں ہیں اور اس انسائيكلوپیڈيا میں ۷۰ ہزار راويوں كے حالات زندگی كو بھی تحرير كيا گيا ہے۔
"اسلام ويب" سائٹ كے انچارج" محمد صلاح الاسوقی" نے ۳۱ جنوری كو ايك پريس كانفرنس كرتے ہوئے كہا ہے كہ اسلامی تعليمات و عقائد كی ترويج اور اسلامی اقدار كے استحكام كے سلسلے میں اس سائٹ كی ذمہ داريوں كے حوالے سے اس عظيم انسائيكلوپیڈيا كا افتتاح كيا گيا ہے۔
533078

نظرات بینندگان
captcha