بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" كی رپورٹ كے مطابق ۲۸ جنوری سے دمشق میں افتتاح ہونے والی اس نمائش میں آستان قدس رضوی كے ميوزيم میں موجود آثار میں سے ۵۰ سے زائد تصويریں اور پوسٹرز ركھے گئے ہیں جن كے نيچے فارسی، انگريزی اور عربی زبانوں كی عبارات لكھی ہوئی ہیں اور یہ نمائش ايك مہينے تك جاری رہے گی۔
اس نمائش میں حضرت علی علیہ السلام كے خط سے منسوب قرآن، ہرن كی كھال پر كوفی خط، حرم مطہر كے آزادی صحن كا سنہری ايوان، علی اكبر علیہ السلام كے خط سے قرآن كريم، محرابی قالين، محمود قصابان كی پينٹنگ سے حضرت اسماعيل كی قربانی كا منظر اور اس كے علاوہ كئی ديگر آثار ركھے گئے ہیں۔
532904