مذہبی پروگراموں كی پروڈكشن كے لئے لاہور كے "كوثر" ٹی وی چينل سے ايران كا تعاون

IQNA

مذہبی پروگراموں كی پروڈكشن كے لئے لاہور كے "كوثر" ٹی وی چينل سے ايران كا تعاون

12:52 - February 02, 2010
خبر کا کوڈ: 1881584
فن وثقافت گروپ: لاہور میں ايرانی كلچرل سنٹر كے ڈائريكٹر نے اس شہر كے "كوثر" ٹی وی چينل كے انچارج سے ملاقات كے دوران كہا ہے كہ ايران مذہبی اور ثقافتی پروگراموں كی پروڈكشن كے لئے اس چينل سے تعاون كرنے كے لئے آمادہ ہے۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" كی رپورٹ كے مطابق لاہور میں ايرانی كلچرل سنٹر كے سربراہ "عباس فاموری" نے ۲۷ جنوری كو اس شہر كے "كوثر" ٹی وی چينل كے انچارج" دوالفقار علی" سے ملاقات كے دوران كہا ہے كہ ايرانی كلچرل سنٹر دونوں ممالك كے عوام كے درميان ثقافتی روابط كو فروغ دينے كے درپے ہے۔
"كوثر" ٹی وی چينل كے انچارج نے اس ملاقات میں اس چينل كا تعارف كروانے ہوئے كہا كہ "كوثر" ٹی وی چينل مكمل طور پر ايك مذہبی اور اسلامی چينل ہے جس نے چھ مہينے سےاپنی سرگرميوں كا آغاز كيا ہوا ہے اور یہ چينل محرم الحرام اور ماہ مبارك رمضان جيسی مناسبتوں كے ايام میں خصوصی پروگرام نشر كرتا ہے۔
ذوالفقار نے مزيد كہا ہے كوثر ٹی وی چينل، مذہبی اور ثقافتی پروگراموں كی پروڈكشن میں ايرانی كلچرل سنٹر كے تعاون كا خواہاں ہے۔
533057
نظرات بینندگان
captcha