بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" شعبہ علاقہ بالكان نے بين الاقوامی روزنامہ "الشرق الاوسط" كے حوالے سے نقل كيا ہے كہ مصطفی سريچ نے میڈيا سے گفتگو كرتےہوئے كہا ہے كہ مسلمان معاشروں میں مختلف مذاہب موجود ہیں لہذا ان تمام مذاہب كا احترام كرنا چاہیے اور امت اسلام كے دشمنوں كا مقابلہ كرنے كے لئے ہمیں اسلامی وحدت كو فروغ دينا چاہیے۔
كيونكہ دشمن مسلمانوں كے درميان اختلافات ايجاد كرنے كی كوشش كر رہا ہے۔
بوسنيا كے رئيس العلماء نے اپنے ايك بيانیے میں پاكستان، عراق، افغانستان، صومالیہ اور يمن كے مسلمانوں سے مطالبہ كيا ہے كہ وہ ان علاقوں كے اسلامی گروپوں كے درميان امن وبھائی چارے كی فضا قائم كرنے كے لئے كوششیں كریں۔
534067