تيونس میں اسلامی جمہوریہ ايران كے فلمی ہفتے كا افتتاح

IQNA

تيونس میں اسلامی جمہوریہ ايران كے فلمی ہفتے كا افتتاح

12:33 - February 03, 2010
خبر کا کوڈ: 1882179
فن وثقافت گروپ: تيونس كے "ابن رشيق" ثقافتی سنٹر میں يكم فروری كو دھہ فجر كی مناسبت سے اسلامی جمہوریہ ايران كا چھٹے فلمی ہفتے كا افتتاح ہوا ہے۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" كی رپورٹ كے مطابق تيونس كے وزير ثقافت "عبدالرؤف الباسطی" اس ملك میں ايرانی سفير "محمد تقی مؤيد" ايرانی كلچرل سنٹر كے ڈائريكٹر "سيد حسن عصمتی" تيونس میں مقيم اسلامی و غير اسلامی ممالك كے سفراء ايرانی سينما كے شائقين اور اس ملك میں مقيم ايرانيوں نے اس پروگرام كی افتتاھی تقريب میں شركت كی ہے۔
تيونس كے وزير ثقافت نے "تصوير كے آئينے میں ايرانی سينما كے تيس سال" كے موضوع پر منعقدہ تصويری نمائش كا وزٹ كيا اور ايران میں سينما كی سرگرميوں سے آگاہی حاصل كی۔
اس پروگرام كے اختتام پر سيد رضا مير كريمی كی بنائی فلم "خيلی دور خيلی نزديك" كو دكھايا گيا۔
533910

نظرات بینندگان
captcha