بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" كی رپورٹ كے مطابق "رائل" ٹی وی چينل كے انچارج كے مشير "مدثر حسين" نے لاہور میں ايرانی كلچرل سنٹر كے ڈائريكٹر "عباس فاموری" سے ملاقات كے دوران كہا ہے كہ "رائل" ٹی وی چينل اسلامی جمہوریہ ايران كی سالگرہ كے ايام منجملہ ۱۱ فروری كو اردو زبان میں خصوصی اور دستاويزی پروگرام نشر كرے گا۔
انہوں نےمزيد كہا كہ یہ چينل اسلامی جمہوریہ ايران كی ثقافت سے پاكستان عوام كو آگاہ كرنے كے لئے ايرانی ثقافتی اور كلاسيكل فلموں كو نشر كرے گا۔
عباس فاموری نے بھی اس ملاقات میں ايرانی سينما كی ترقی كی طرف اشارہ كرتے ہوئے كہا ہے كہ ايران كے سينما كی ترقی كی ايك بنيادی دليل اسلامی اقدار اور حقيقت پر مبنی پروگراموں كی پروڈكشن ہے۔
534294