بيروت میں "مسلمان اور سالم معاشرے كی تشكيل" كے موضوع پر نشست كا اہتمام

IQNA

بيروت میں "مسلمان اور سالم معاشرے كی تشكيل" كے موضوع پر نشست كا اہتمام

12:39 - February 06, 2010
خبر کا کوڈ: 1883174
فن وثقافت گروپ: بيروت كے علاقے "عائشہ بكار" انجمن دينی مركز اسلامی كی دعوت پر ۴ فروری كو "مسلمان اور سالم معاشرے كی تشكيل" كے موضوع پر ايك نشست منعقد ہوئی ہے۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی"ايكنا'' شعبہ لبنان كی رپورٹ كے مطابق بيروت میں منعقد ہونے والی اس نشست میں علاقے "عائشہ بكار" كی انجمن مركز اسلامی كے سربراہ "علی نور الدين عساف" لبنانی مفتی كے نمائندے "صلاح الدين فخری" اس ملك میں اہل سنت كے قاضی "احمد درويش الكردی" لبنان كے "بركۃ" بينك كے مشير "عبدالرحمن الشريف" الازہر دفتر كے بعض اراكين اور ديگر سماجی تنظيموں كے نمائندوں اور مسلمان علماء نے شركت كی ہے۔
لبنان میں الازہر دفتر كے سربراہ نے اس نشست میں "مسلمان اور سالم معاشرے كی تشكيل" كے موضوع كی وضاحت كرتے ہوئے كہا كہ مودت رحمت اور محبت كی بنياد پر مياں بيوی كے روابط ان كے بچوں كے لئے ايك بہترين آئیڈيل ہے۔
"نصرالدين كامل دياب" نے والدين سے نيكی، صلہ رحم، اسلامی تعليمات پر عمل ، امربالمعروف و نہی عن المنكر اور حبل الہی سےمتمسك رہنے جيسے موضوعات پر تقرير كرتے ہوئے خاندانی امور كی نگرانی كرنے كی ضرورت پر زور ديا ہے۔
535109

نظرات بینندگان
captcha