بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی"ايكنا'' نے iha كے حوالے سے نقل كيا ہے كہ تركی كے جعفری شيعوں نے استنبول كی "زينبیہ" مسجد كے سامنے ايك اجتماع كے دوران چہلم امام حسين علیہ السلام كی مناسبت سے سينہ زنی اور نوحہ خوانی كی ہے۔
اہل بيت(ع) كے چاہنے والوں نے عاشورا كے دن جلوس نكالے جلوس كے اختتام پر تركی كے جعفرشيعوں كے قائد "صلاح الدين اوزگؤندؤز" نے تقرير كی۔
انہوں نے تقرير كرتے ہوئے كہا كہ اس وقت جو لوگ يزيد كی حمايت كرتے ہیں وہ مسلمان نہیں ہے اور واقعہ كربلا كو فراموش كرنے والے اسلام كو نہیں سمجھے اور جو لوگ مختلف قسم كے اقدامات كے ذريعے عزاداری امام حسين علیہ السلام كو روكنا چاہتے ہیں وہ كبھی بھی اپنے ان عزائم میں كامياب نہیں ہوں گے۔
535132