قاہرہ میں قرآن كريم كی تفسير میں شعر كے كردار كا جائزہ لينے كے موضوع پر كتاب كی اشاعت

IQNA

14:08 - February 07, 2010
خبر کا کوڈ: 1883823

قاہرہ میں قرآن كريم كی تفسير میں شعر كے كردار كا جائزہ لينے كے موضوع پر كتاب كی اشاعت

بين الاقوامی گروپ: قاہرہ میں "الدار المصریۃ اللبنانیۃ" پبليكشنز كی كوششوں سے قرآن كريم كی تفسير میں شعر كے كردار كا جائزہ لينے كی غرض سے كتاب "الوسطیۃ فی الدين والا بداع" زيور طبع سے آراستہ ہو كر منظر عام پر آ گئی ہے۔

بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" نے مصری روزنامہ "اليوم السابع" كے حوالے سے نقل كيا ہے كہ الازہر يونيورسٹی كے شناخت زبان كے استاد اور مسلمان مبلغ "مبروك عطیہ" نے اس كتاب كو تحرير كيا ہے۔
مولف نے اس كتاب میں دين اور خلاقيت كے رابطے كے بارے میں لكھا ہے كہ دين اور خلاقيت رابطہ ايك ايسا مسئلہ ہے كہ جس نے گزشتہ سالوں میں لوگوں كی توجہ كو اپنی طرف مبذول كر ركھا ہے ليكن دين خلاقيت اور ايجادات میں ركاوٹ نہیں ہے اور رسول خدا(ص) ايك حديث میں فرماتے ہیں "اذا أشكل عليكم شیء من القرآن فالتمسوہ فی الشعر" اگر قرآن میں ايك چيز كے بارے میں مشكل پيش آ جائے تو شعر میں اس كی تلاش كرو۔
535369

نظرات بینندگان
captcha