اسلامی ثقافت و روابط آرگنائزيشن كے سربراہ كی پريس كانفرنس

IQNA

اسلامی ثقافت و روابط آرگنائزيشن كے سربراہ كی پريس كانفرنس

14:07 - February 07, 2010
خبر کا کوڈ: 1883825
بين الاقوامی گروپ: اسلامی ثقافت و روابط آرگنائزيشن كے سربراہ اور ايرانی صدر كے مشير "مہدی مصطفوی" اس آرگنائزيشن كی جديد سرگرميوں كی وضاحت كے لئے ۷ فروری كو ايك پريس كانفرنس كر رہے ہیں۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" نے اسلامی ثقافت و روابط آرگنائزيشن كے تعلقات عامہ كے حوالے سے نقل كيا ہے كہ مہدی مصطفوی اس پريس كانفرنس میں امام دھہ فجر میں دوسرے ممالك میں موجود ايرانی كلچرل سنٹرز كے ڈائريكٹروں سے تبادلہ خيال اور اس آرگنائزيشن كے اقدامات پر گفتگو كریں گے۔
اس كےعلاوہ اس پريس كانفرنس میں اس آرگنائزيشن كے توسط سے دنيا كی تيس زبانوں میں اسلامی جمہوریہ ايران كے آئين كی اشاعت اور رونمائی كے بارے میں ايك رپورٹ پيش كی جائے گی۔
535533

نظرات بینندگان
captcha