برطانیہ میں كتاب "كس طرح قرآن پڑھتے ہو" كی نگارش كی تكميل

IQNA

برطانیہ میں كتاب "كس طرح قرآن پڑھتے ہو" كی نگارش كی تكميل

13:49 - February 08, 2010
خبر کا کوڈ: 1884361
بين الاقوامی گروپ: برطانیہ كی كيمبرج يونيورسٹی كے مطالعات قرآن كے استاد "محمد عبدالحليم" نے كتاب "كس طرح قرآن پڑھتے ہو" كی تدوين كے اختتام كی خبر دی ہے اور اس كتاب كے تحرير كرنے كا مقصد يورپ كے غير مسلموں كو قرآن سے آگاہ كرنا ہے۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" نے "الاسلام اليوم" سائٹ كے حوالے سے نقل كيا ہے كہ محمد عبدالحليم نے اس بارے میں كہا ہے كہ اس كتاب میں قرآن كريم كے مضامين اور الفاظ كا انگريزی زبان میں ترجمہ كيا گيا ہے ليكن اس ترجمہ كی روش ديگر تراجم سے مختلف ہے۔
انہوں نے مزيد كہا كہ اس كتاب كا مقصد مغربی شہريوں كو قرآنی مفاہيم سے آگاہ كرنا اور اس مقدس كتاب كو صحيح سمجھنا اور پڑھنا ہے۔
محمد عبدالحليم پہلے تخصصی قرآنی جريدے Journal of Qur,anic Studies كے انچارج بھی ہیں اور یہ جريدہ لندن يونيورسٹی كے مشرق اور افريقہ مطالعاتی كالج سے وابستہ مشرقی تحقيقاتی سنٹر كی كوششوں سے شائع ہو رہا ہے۔
536139

نظرات بینندگان
captcha