برطانیہ كی "سنٹرل لنكشاير" يونيورسٹی میں ہفتہ اسلامی بيداری كا انعقاد

IQNA

برطانیہ كی "سنٹرل لنكشاير" يونيورسٹی میں ہفتہ اسلامی بيداری كا انعقاد

13:46 - February 08, 2010
خبر کا کوڈ: 1884369
بين الاقوامی گروپ: برطانیہ كی "سنٹرل لنكشاير" يونيورسٹی كی اسلامی انجمن كی جانب سے ۲۲ فروری سے ۲۶ فروری تك اس يونيورسٹی میں ہفتہ اسلامی بيداری منعقد ہو رہا ہے۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" نے "uclanisoc" سائٹ كے حوالے سے نقل كيا ہے كہ سنٹرل لنكشاير يونيورسٹی كی انجمن اسلامی كی جانب سے منعقد ہونے والے اس ہفتے كا مقصد دين اسلام اور مسلمانوں سے مربوط حقيقتوں كے بارے میں عام لوگوں كو آگاہ كرنا اور اس آسمانی دين كے بارے میں پائے جانے والے غلط نظريات كو ختم كرنا ہے۔
اس ہفتہ اسلامی بيداری كے سلسلے میں منعقد ہونے والی پہلی نشست میں اسلام كی طرف سفر، نومسلموں كو درپيش مشكلات اور ان كی جانب سے اسلام قبول كرنے كے دلائل، اسلام میں عورتون كا مقام، خواتين كے بارے میں اسلام كی حقيقی تعليمات جيسے موضوعات پربحث وگفتگو كی جائے گی۔
536178

نظرات بینندگان
captcha