بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا'' نے "Bru Direct" سائٹ كے حوالے سے نقل كيا ہے كہ اسلامی يونيورسٹی سلطان علی شريف كے حقوق و شريعت اسلامی گروپ كی كوششوں سے سيمينار اس يونيورسٹی میں منعقد ہوا ہے۔
ملائيشيا كی "پوترا" يونيورسٹی كے اسسٹنٹ پروفيسر "نوردنگ داوراسہ" نے "اسلامی قوانين كی روشنی میں ماحوليات" كے موضوع پر تقرير كرتے ہوئے اس سيمينار كا افتتاح كيا ہے۔
برونائی كی يونيورسٹی كے اساتذہ اور محققين نے ماحوليات كے بارے میں اسلامی فقہ كے نظريات كے موضوع پر ۱۷ مقالے پيش كیے ہیں۔
536141