امريكی رياست ورجينيا میں حفظ قرآن كريم كے پانچویں مقابلوں كا انعقاد

IQNA

امريكی رياست ورجينيا میں حفظ قرآن كريم كے پانچویں مقابلوں كا انعقاد

13:48 - February 08, 2010
خبر کا کوڈ: 1884412
بين الاقوامی گروپ: امريكی رياست ورجينيا كے شہر "ريچموند" میں ۱۳ مارچ كو حفظ قرآن كريم كے پانچویں مقابلے منعقد ہو رہے ہیں۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" نے 'cvqc" سائٹ كے حوالے سے نقل كيا ہے كہ ورجينيا كے اسلامی سنٹر كی كوششوں سے منعقد ہونے والے ان مقابلوں كا مقصد زندگی میں قرآن مفاہيم سےاستفادہ كرنے كی غرض سے جوانوں كو قرائت اور حفظ قرآن كريم كا شوق دلانا ہے۔
سورتوں كے حفظ كی كيفيت، حروف وكلمات كے صحيح تلفظ، ترتيل اور آواز پر تسلط كی بنا پر اس مقابلے میں حصہ لينے والے افراد كا امتحان ليا جائے گا۔
536739

نظرات بینندگان
captcha