تعمير نو كے بعد قاہرہ كی قديمی مساجد كا دوبارہ افتتاح

IQNA

تعمير نو كے بعد قاہرہ كی قديمی مساجد كا دوبارہ افتتاح

14:15 - February 09, 2010
خبر کا کوڈ: 1884925
بين الاقوامی گروپ: تعمير نو كے بعد قاہرہ كی چند قديمی مساجد كا ۹ فروری كو دوبارہ افتتاح ہو رہا ہے جن كی افتتاحی تقريب میں مصر كے وزير ثقافت "فاروق حسنی" اور وزير اوقاف ومذہبی امور "محمود حمدی زقزق" شركت كر رہے ہیں۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" نے مصری روزنامہ "اليوم السابع" كے حوالے سے نقل كيا ہے كہ مصر كی آثار قديمہ كی اعلی كونسل كے سيكرٹری جنرل "زاھی حواس" نے اس سلسلے میں كہا ہے كہ "سلطان شاہ"، "احمد كوہیہ"، "الماس الحاجب"، "اينال ايوسفی"، "مصطفی فاضل" اور "سبيل ام عباس" مساجد كی تعميرنو كا كام مكمل ہوچكا ہے اور یہ ۹ فروری كو افتتاح ہو رہی ہیں۔
انہوں نے مزيد كہا ہے كہ اسلامی آثار قديمہ كی حفاظت كے سلسلے میں ان مساجد كی تعمير نو كی گئی ہے اور مصر كی آثار قديمہ كی اعلی كونسل نے ان مساجد كی تعمير نو كے لئے ۵۰ كروڑ مصری ليرہ مختص كیے تھے۔
536909

نظرات بینندگان
captcha