بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" نے بحرينی روزنامہ "الوقت" كے حوالے سے نقل كيا ہے كہ بحرين كے اسلامك فنانس كونسلنگ سنٹر كے انچارج "حاتم الطاہر" نے اس بارے میں كہا ہے كہ یہ سنٹر اسلامی بينك كاری اور اسلامی سرمایہ كاری كے بازار كے وسائل اور مواقع سے استفادہ كرنے كے لئے گاہكوں كی مدد كرنے كے بارے میں سوئٹزرلينڈ كے "ڈيلویٹ" انسٹیٹيوٹ كی صلاحيتوں اور تجربات سے استفادہ كرے گا۔
سوئٹزرلينڈ كے ڈيلویٹ، انسٹیٹيوٹ كے علاقائی انچارج "عمر الفاہوم" نے بھی اپنے ايك بيان میں كہا ہے كہ انٹرنيشنل مونیٹری فنڈ نے دنيا میں تقريباً ۲۶۰ مليارد ڈالر كے اسلامی اثاثوں كا اندازہ لگايا ہے اور اميد كی جاتی ہے كہ ۲۰۱۶ء تك یہ رقم 1 ٹريلين ڈالر تك پہنچ جائے گی۔
537434