آلبانیہ میں كتاب "فلسفہ كلاسيك ايرانی، تفكر ايرانی در فلسفہ اسلامی" كی اشاعت

IQNA

13:49 - February 10, 2010
خبر کا کوڈ: 1885499

آلبانیہ میں كتاب "فلسفہ كلاسيك ايرانی، تفكر ايرانی در فلسفہ اسلامی" كی اشاعت

فن وثقافت گروپ: آلبانیہ میں ايرانی كلچرل سنٹر كی جانب سے آلبانوی زبان میں كتاب "فلسفہ كلاسيك ايرانی، تفكر ايرانی در فلسفہ اسلامی" زيور طبع سے آراستہ ہو كر منظر عام پر آ گئی ہے۔

بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" كی رپورٹ كے مطابق اس كتاب میں اسلامی فلسفہ كے بانيوں كے عنوان سے ۹ ايرانی فلاسفہ كا تعارف كروايا گيا ہے۔
آلبانیہ میں ايرانی كلچرل سنٹر كے ڈائريكٹر "شہروز فلاحت پيشہ" نے اس كتاب كے ديباچے میں لكھا ہے كہ ايران، دنيا میں عقلانی اور فلسفی ورثے كا وارث ہے۔
ايرانی كلچرل سنٹر نے اس كتاب كی اشاعت كر كے اسلامی فلسفہ كی توسيع میں ايرانی افكار كی تاثير كا تعارف كروانے كی كوشش كی ہے۔
537697

نظرات بینندگان
captcha