بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" نے عالم اسلام كے پبلشروں كے شعبہ خبر كے حوالے سے نقل كيا ہے كہ اجلاس كو منعقد كرنے والے بعض عہديداروں انتظامی امور كے سربراہوں اور ماہرين آرٹ كی شركت سے ۹ فروری كو منعقد ہونے والے اس پروگرام میں "علی زارعی نجفدری" نے كہا ہے كہ طول تاريخ میں اسلامی آرٹ، اسلامی حكومتوں اور ملتوں كے ايك دوسرے سے نزديك ہونے كا سبب رہا ہے۔
انہوں نے اس ميدان میں ماہرين آرٹ كی اہميت كی وضاحت كرتے ہوئے كہا كہ ماہرين آرٹ اس معاشرے كا ايك حصہ ہونے كے عنوان سے تمام لوگوں پر موثر واقع ہو سكتے ہیں اور ان كے آرٹ كا سرچشمہ جس قدر لوگوں كے اندرونی اعتقادات ہو گا اتنا ہی ان كے آرٹ كی تاثر میں اضافہ ہو گا۔
انہوں نے مزيد كہا كہ پوسٹر كا سادہ ہونا ليكن درعين حال اس مفاہيم كا عميق ہونا قابل توجہ ہے۔
537570