امارات میں " رأس الخيمہ" نامی قرآنی مقابلوں كے فائنل راؤنڈ كا آغاز

IQNA

امارات میں " رأس الخيمہ" نامی قرآنی مقابلوں كے فائنل راؤنڈ كا آغاز

13:54 - February 16, 2010
خبر کا کوڈ: 1886646
بين الاقوامی گروپ:امارات كے شہر رأس الخيمہ میں ۱۵ فروری كو رأس الخيمہ نامی دسویں قرآنی مقابلوں كے فائنل راؤنڈ كا آغاز ہوا ہے۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" نے اماراتی روزنامہ "الاتحاد" كے حوالے سے نقل كيا ہے كہ امارات كے رأس الخيمہ ايوارڈ كے سيكرٹری "عمر بن عبدالعزيز القاسمی" نے اس سلسلے میں كہا ہے كہ ان مقابلوں كے شعبہ خواتين كا آغاز ۱۵ فروری كو ہوا ہے جس میں ۳۶ خواتين نے حصہ ليا ہے۔
انہوں نے مزيد كہا كہ یہ مقابلے مندرجہ ذيل چار شعبوں میں منعقد ہوئے ہیں۔
حفظ كل قرآن كريم، ۲۰ سپاروں كا حفظ، ۱۰ سپاروں كا حفظ، ۵ سپاروں كا حفظ۔
القاسمی نے مزيد كہا كہ مردوں كے درميان یہ مقابلے ۱۹ فروری كو منعقد ہو رہے ہیں جن میں ۷۱ افراد حصہ لیں گے اور یہ مقابلہ ۲۶ فروری تك جاری رہے گا۔
539073

نظرات بینندگان
captcha