اسلام مخالف اقدامات پر اعتراض كرتے ہوئے فرانس كے شہر "سنٹ اٹين" كے مسلمانوں كا مظاہرہ

IQNA

13:54 - February 16, 2010
خبر کا کوڈ: 1886647

اسلام مخالف اقدامات پر اعتراض كرتے ہوئے فرانس كے شہر "سنٹ اٹين" كے مسلمانوں كا مظاہرہ

بين الاقوامی گروپ:۱۴ فروری كو سنت اٹين كی بڑی مسجد كی ديوار پر اسلام اور مسلمانوں كے خلاف اہانت آميز نعرے لكھنے پر اعتراض كرتے ہوئے سينكڑوں مسلمانوں، مقامی نمائندہ اور فرانس كی نسل پرستی كی مخالف انجمنوں كے اراكين نے مظاہرہ كيا ہے۔

بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" نے مصری روزنامہ "اليوم السابع" كے حوالے سے نقل كيا ہے كہ مظاہرين نے فرانس كی مساجد كی ديواروں پر اسلام مخالف نعرے لكھنے میں شدت پسند گروپوں كے اس اقدام كی مذمت كی ہے اور توہين كرنے والوں كے خلاف عدالتی كاروائی كرنے كا مطالبہ كيا ہے۔
فرانس كی ديانت اسلامی كونسل كے سربراہ "محمد موسوی" نے اس ملك كی حكومت سے مطالبہ كيا ہے كہ وہ فرانس میں اسلام مخالف لہر میں اضافے كی حقيقت كو معلوم كرنے اور اس قسم كے واقعات كا سدباب كرنے كے لئے فرانس كی پارليمنٹ میں ايك كمیٹی تشكيل دے۔
539138

نظرات بینندگان
captcha