بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" نے قطری روزنامہ "الرایۃ" كے حوالے سے نقل كيا ہے كہ تاج الوقار نامی قرآنی منصوبے كی انچارج "ثنوۃ الہاجری" نے ايك پريس كانفرنس كرتے ہوئے كہا ہے كہ ان مقابلوں كے انعقاد كا مقصد شرعی علوم كی ترويج، معاشرے كے مختلف افراد كو دينی امور سے آگاہ كرنا ہے۔
انہوں نے مزيد كہا كہ خواتين سے مخصوص یہ مقابلے يكم مارچ كو منعقد ہو رہے ہیں جن میں سورہ بقرہ، آل عمران اور نساء كا حفظ شامل ہے اور دوسرا مقابلہ سورہ بقرہ اور آل عمران اور تيسرا مقابلہ سورہ بقرہ كے حفظ میں منعقد ہو گا۔
كہا جاتا ہے كہ ان مقابلوں میں حصہ لينے كا شوق ركھنے والی خواتين كی نام نويسی كا آغاز ۱۷ فروری سے ہو رہا ہے جو ۱۰ مارچ تك جاری رہے گا۔
539118