بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" نے كويتی روزنامہ "الرأی" كے حوالے سے نقل كيا ہے كہ انجمن احياء التراث الاسلامی شعبہ الجھراء كے حفظ قرآن سنٹر كے سربراہ "طلال محسن الظفيری" نے اس سلسلے میں كہا ہے كہ ان ۱۹ محافل قرآن میں سے ۳ محافل سنٹر كے اندر اور ۱۶ محافل الجھراء كے علاقوں كی مساجد میں منعقد ہوں گی۔
انہوں نے مزيد كہا كہ كويت كی وزارت اوقاف و مذہبی امور كے تعاون سے منعقد ہونے والی ان قرآنی محافل كا مقصد قرآن كريم كو اہميت دينا اور جوانوں كو حفظ قرآن كريم كا شوق دلانا ہے۔
539475