سری لنكا میں خواتين سے مخصوص اسلامی تحقيقات كے تعليمی كورس كا انعقاد

IQNA

سری لنكا میں خواتين سے مخصوص اسلامی تحقيقات كے تعليمی كورس كا انعقاد

13:29 - February 17, 2010
خبر کا کوڈ: 1887207
بين الاقوامی گروپ: سری لنكا میں عالمی جمعيت تبليغ اسلام كے دفتر كی كوششوں سے اس ملك كے شہر "تھاريا" كی "حراء" مسجد میں خواتين سے مخصوص اسلامی تحقيقات كا پہلا تعليمی كورس منعقد ہو رہا ہے۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" شعبہ جنوب مشرقی ايشيا نے عالمی جمعيت تبليغ اسلام كی سائٹ كے حوالے سے نقل كيا ہے كہ تھاريا شہر میں ۴ فروری سے خواتين سے مخصوص اسلامی تحقيقات كا پہلا تعليمی كورس شروع ہو چكا ہے جس میں اس شہر كے گورنمنٹ كے سكولوں كی فارغ التحصيل ۴۰ مسلمان خواتين شركت كر رہی ہیں۔
اس كورس میں موجود اساتذہ، اسلامی عقائد، سيرت نبوی، اسلامی شريعت، اخلاق و تربيت، علوم قرآن وحديث، اسلام میں عورت كا مقام، فقہ معاملات اسلامی اور موجودہ اسلامی دنيا جيسے موضوعات پر حاضرين كو تعليم دے رہے ہیں۔
اس تعليمی كورس میں موجود معروف مبلغ، "معروف عبدالرحيم" نے اس كورس كی افتتاح تقريب سے اپنے خطاب كے دوران عالمی جمعيت تبليغ اسلام كی سری لنكا میں تعليمی اور ثقافتی سرگرميوں كے بارے میں ايك رپورٹ پيش كی ہے۔
539275
نظرات بینندگان
captcha