لبنان كے شہر "صور" میں امام رضا علیہ السلام كی شہادت كی مناسبت سے پروگرام كا انعقاد

IQNA

لبنان كے شہر "صور" میں امام رضا علیہ السلام كی شہادت كی مناسبت سے پروگرام كا انعقاد

16:58 - February 17, 2010
خبر کا کوڈ: 1887368
فن وثقافت گروپ: امام رضا علیہ السلام كی شہادت كی مناسبت سے ۱۵ فروری كو لبنان كےشہر "صور" كے شہيد "محمد سعد" مڈل سكول میں اعزاداری كا پروگرام منعقد ہوا ہے۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" شعبہ لبنان كی رپورٹ كے مطابق عزاداری كے اس پروگرام میں لبنان كی تحريك امل اسلامی كے قائدين "رسالت اسلامی" انسٹیٹيوٹ كے عہديداروں اور بعض تعليمی انجمنوں كے عہديداروں نے شركت كی ہے۔
تحريك امل كے سياسی دفتر كے ركن اور مڈل سكول "شہيد محمد سعد" كےہیڈ ماسٹر "عباس عباس" نے اس پروگرام میں تقرير كی ہے۔
انہوں نے اپنی تقرير میں ايك آگاہ اور صالح امت كی تعمير كے لئے اسلامی مناسبتوں اور ايام سے بھرپور استفادہ كرنے كی ضرورت پر زور ديا ہے۔
539587

نظرات بینندگان
captcha