بين الاقوامی گروپ: برطانیہ كی خبررساں ايجنسی "روئٹرز" كا دفتر امارات كے شہر دبی، بحرين كے دارالحكومت "منامہ" برطانیہ كے دارالحكومت "لندن" ملائيشيا كے دارالحكومت "كوالالمپور" انڈونيشيا كے دارالحكومت كے دارالحكومت "جكارتہ" اور سوئٹزرلينڈ كے دارالحكومت "جنيوا" میں اسلامی مالی صنعت كا جائزہ لينے كے لئے سلسلہ وار نشستیں منعقد كر رہا ہے۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" نے كويتی روزنامہ "القبس" كے حوالے سے نقل كيا ہے كہ ۱۵ فروری سے شروع ہونے والی ان نشستوں میں اسلامی مالی امور اور بينك كاری میں بين الاقوامی ماہرين اور بعض حكومتی عہديدار شركت كر رہےہیں۔
ان نشستوں میں اسلامی بينك كاری اور اسلامی مالی انسٹیٹيوٹز كی سرگرميوں كے مستقبل كے بارے میں بحث وگفتگو كی جا رہی ہے۔
539624