بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" شعبہ لبنان كی رپورٹ كے مطابق علاقہ "عائشہ بكار" كے اسلامی سنٹر كی دعوت اور نبی اكرم(ص) كی ولادت با سعادت كی آمد كی مناسبت سے منعقد ہونے والی نشست میں مفتی لبنان كے نمائندے "محمد انيس اروادی" زكوۃ فنڈ كے بورڈ آف ٹرسٹيز كے چيئرمين "عدنان الدبس" اور اس ملك كی كئی اسلامی شخصيات نے شركت كی ہے۔
علاقہ "عائشہ بكار" كے اسلامی سنٹر كے سربراہ نے تقرير كے دوران كہا كہ یہ سنٹر علماء اور دانشوروں كی شركت اور ان كے علمی تجربات سے استفادہ كرتے ہوئے لوگوں كے درميان علم ومعرفت كی ترويج كی كوشش كر رہا ہے۔
اس كے علاوہ اس نشست میں نبوت پر ايمان اور آنحضرت (ص) كی پيروی كے طريقہ كار كے ذريعے نبی اكرم(ص) كی معرفت كی ضرورت جيسے موضوعات پر بھی تقارير ہوئی ہیں۔
540271