لبنان میں بين الاقوامی قراء كی شركت سے قرآنی محافل كا انعقاد
قرآنی سرگرمياں گروپ: نبی اكرم(ص) اور امام جعفر صادق(ع) كی ولادت با سعادت كی مناسبت اور جمعيت قرآن كريم لبنان كی كوششوں سے ۴ مارچ كو قرآنی محافل منعقد ہو رہی ہیں جن میں ايران، مصر اور لبنان كے بين الاقوامی قراء شركت كریں گے۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" شعبہ لبنان كی رپورٹ كے مطابق یہ قرآنی محافل، جمعيت قرآن لبنان كی معاشرے میں قرآنی ثقافت كی ترويج كی سرگرميوں كے سلسلے كی ايك كڑی ہیں۔
موصولہ رپورٹ كے مطابق جمعيت قرآن كريم لبنان نے پيغمبر اكرم(ص) كی ولادت با سعادت كے ايام میں مفاہيم قرآن كريم نامی ايك مقابلے كا انعقاد كا بھی فيصلہ كيا ہے۔
538004